معروف شاعر ابن انشاء کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے،

ابن انشاء 11 جنوری 1978ء و علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئے تھے

اتوار 11 جنوری 2015 11:37

معروف شاعر ابن انشاء کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے،

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)اردو زبان کے معروف شاعر اور مزاح نگار ابن انشاء کو مداحوں سے بچھڑے 37 سال گزر گئے۔ اپنی منفرد تحریروں کے باعث وہ آج بھی اردو ادب کے گراں قدر سرمائے کے طور پر یاد رکھے جاتے ہیں۔ 1927 میں بھارت میں پیدا ہونے والے ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا مگر انکی پہچان ان کے تخلص انشاء کے نام سے بنی۔

ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگار کی حیثیت سے ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے۔ اپنے سفر ناموں میں چلتے ہو چین چلو، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں تحریر کیا۔ اس کے علاوہ اردو کی آخری کتاب اور خمار گندم ان کے کالموں کے مجموعے ہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور وزارت ثقافت میں بھی کام کیا۔ ابن انشاء نے اقوام متحدہ کے مشیر کی حیثیت سے متعدد ممالک کا دورہ کیا۔ ابن انشاء 11 جنوری 1978ء و علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئے تھے۔