میتوں کیساتھ احتجاج ختم ،پیر کو ملک بھر میں یوم سوگ ،سندھ میں شٹرڈاﺅن کا اعلان ،پرامن منتشرہورہے ہیں : حیدرعباس

اتوار 11 جنوری 2015 11:40

میتوں کیساتھ احتجاج ختم ،پیر کو ملک بھر میں یوم سوگ ،سندھ میں شٹرڈاﺅن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) ایم کیوایم کے رہنماءحیدرعباس رضوی نے میتوں کے ساتھ احتجاج ختم اور یوم سوگ میں ایک دن کی توسیع کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے اور وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے نوٹس نہ لیے جانے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو مہلت دی لیکن اُنہوں نے مطالبے کے باوجود لواحقین سے اظہارتعزیت تک نہ کیا، رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد پرامن طریقے سے وزیراعلیٰ ہاﺅس سے جناح گراﺅنڈ جارہے ہیں جہاں جنازے ہوں گے اور پھر متعلقہ قبرستانوں میں تدفین ہوگی ۔

اُنہوں نے کہاکہ کل (پیر) بھی یوم سوگ ہوگا، ملک بھر احتجاج اور سندھ میں شٹرڈاﺅن ہوگا، اِس دوران پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :