شاہد خان آفرید ی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات

اتوار 11 جنوری 2015 12:06

شاہد خان آفرید ی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹا ر آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات‘مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹا ر آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے اسلام آباد میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی کابل سے وطن واپسی پر ان کی رہائشگاہ پارلیمنٹ لارجز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں مختلف امور سمیت ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ شاہد خان آفرید ی نے محمود خان اچکزئی کو ان کی فلاحی تنظیم شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور کوہاٹ میں نو تعمیر شدہ ہسپتال بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔جبکہ شاہد خان آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر احمد خان اچکزئی کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ہائیر پاکستان کے سربراہ جاوید خان آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے