موبائل فون پرفی سیٹ200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اتوار 11 جنوری 2015 12:22

موبائل فون پرفی سیٹ200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) اب موبائل فون کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ فی سیٹ پر 200روپےریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

جس میں انڈرانوائسینگ کے عنصر سے بچنے کیلئے موبائل فون سیٹز پر ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کیلئے درآمدی اسٹیل پر15فیصدڈیوٹی عائدکرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نجی بجلی گھروں کیلئے5فیصدکسٹم ڈیوٹی مزید3سال تک ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ساتھ ہی ایل این جی کی تقسیم کیلئے کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں تک پائپ لائن بچھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :