دنیا کے امیر ترین 85 لوگوں کی مجموعی دولت میں روزانہ 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اتوار 11 جنوری 2015 13:16

دنیا کے امیر ترین 85 لوگوں کی مجموعی دولت میں روزانہ 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) دنیا کے امیر ترین 85 لوگوں کی مجموعی دولت میں روزانہ 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف وہی عالمی کساد بازاری‘ غریب‘ غریب تر اور امیر‘ امیر تر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

2014ء میں معاشی دانشور اور معاشی حب الوطنوں کو یہ خطرہ لاحق ہوگیا تھا کہ ملٹی نیشنل ساہوکار ہر پراکسی افراد کے ذریعے قرضدار ملکوں کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے نجکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی اثاثے خرید رہے ہیں۔

عالمی ساہوکار دنیا بھر سے میٹھے پانی کے چشمے بھی خرید رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق آنے والا وقت مزید مشکلات لا رہا ہے۔ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کیلئے مسائل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے والاہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک کو خطرات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :