زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان زرعی پالیسی نہ بنا سکا،

60فیصد پانی آج بھی ضائع ہورہا ہے، بنجر زمینوں پر توجہ نہیں دی جا رہی،رپورٹ

اتوار 11 جنوری 2015 13:18

زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان زرعی پالیسی نہ بنا سکا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود مربوط زرعی پالیسی تاحال وضع نہ کرسکا‘ 60 فیصد پانی آج بھی ضائع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار کم جبکہ گنے کی پیداوار گذشتہ چار برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی‘ بڑا قابل کاشت رقبہ بنجر ہے‘ بوسیدہ نہری نظام زرخیزی کو نگل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق چنے کی فصل میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان میں چنے کو 62 فیصد کی حد تک خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں آج بھی قدیم طریقے زراعت میں رائج ہیں۔ بنجر زمینوں کو قابل کاشت نہیں بنایا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :