عامر کے چال چلن کو دیکھ کر آئی سی سی عائد پابندی کے خا تمے کا فیصلہ کر ے گی ،شہریار خان،

آئی سی سی کو لکھ دیا تھا عامر کو کم عمری کا فائدہ دے کر اس پر عائد پابندی اٹھالی جائے، پابندی ختم ہوگئی تو اسے انٹر نیشنل کرکٹ میں آنے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا موقع مل جائے گا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 جنوری 2015 13:46

عامر کے چال چلن کو دیکھ کر آئی سی سی عائد پابندی کے خا تمے کا فیصلہ کر ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کی فوری طور پر انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دیتی ہے۔عامر کے چال چلن کو دیکھ کر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ فیصلہ کرے گا کہ اس پر عائد پابندی کب ختم ہوگی۔پی سی بی چیئر مین شہریا ر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے ہم نے آئی سی سی کو لکھ دیا تھا کہ عامر کو کم عمری کا فائدہ دے کر اس پر عائد پابندی اٹھالی جائے۔

آئی سی سی نے ہماری درخواست کو اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن یونٹ اس بارے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ گذر چکا ہے۔اگر آئی سی سی نے عامر پر عائد پابندی اٹھالی تو وہ پی سی بی کی سہولیات کو استعمال کرسکے گا۔شہریار خان نے کہا کہ اگر عامر پر پابندی ختم ہوگئی تو اسے انٹر نیشنل کرکٹ میں آنے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔واضع رہے کہ2010میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ پر پانچ ،پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔اس سال اکتوبر میں محمد عامر پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔پی سی بی کی کوشش ہے کہ عامر کو چھ ماہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں آنے کی اجازت مل جائے۔

متعلقہ عنوان :