آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ،متحدہ عرب امارات نے حتمی 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا

سالہ ویٹرن محمد توقیر کو حیران کن طور پر خرم خان کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا

اتوار 11 جنوری 2015 13:51

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ،متحدہ عرب امارات نے حتمی 15 رکنی ا سکواڈ ..

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) متحدہ عرب امارات نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے حتمی 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 43 سالہ ویٹرن محمد توقیر کو حیران کن طور پر خرم خان کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ خرم خان افغانستان کے خلاف سیریز تک متحدہ عرب امارات کے کپتان تھے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ بی میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں محمد توقیر کپتان اور خرم خان نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سواپنیل پٹیل، ثقلین حیدر،امجد علی،شیمن انور،امجد علی،،ناصر عزیز، روہان مصطفی، منجولاگروگی،اینڈری برینگر ،فہد الہاشمی، محمد نوید، کامران شہزاداور کے کاراٹے شامل ہیں۔