عمران کی شادی،شیخ رشید اور جمشید دستی پر دباؤ بڑھ گیا، دوستوں سے کچھ مہلت مانگ لی

اتوار 11 جنوری 2015 14:04

عمران کی شادی،شیخ رشید اور جمشید دستی پر دباؤ بڑھ گیا، دوستوں سے کچھ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد او ررکن اسمبلی جمشید احمد دستی پر فیملی اور دوستوں کی طرف سے شادی کا دباؤ بڑھ گیاہے تاہم دونوں نے فی الحال ہار مان لی ہے۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

11جنوری 2015ء کو بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے سیاسی شاگرد رکن اسمبلی جمشید احمد دستی پر ان کی فیملی اور دوستوں کا شادی کرنے پر اصرارہے اور دونوں اپنے دوستوں اور قریبی لوگوں کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماوں نے کچھ فیملی اور دوستوں سے کچھ وقت مانگ لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :