آسمان سے نوٹوں، سیبوں اور مینڈکوں کی بارش،لوگ حیران و پریشان رہ گئے

اتوار 11 جنوری 2015 14:07

آسمان سے نوٹوں، سیبوں اور مینڈکوں کی بارش،لوگ حیران و پریشان رہ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) ماضی میں آسمان سے انوکھی چیزیں برستی رہیں‘ زمانہ قدیم میں شہاب ثاقب کو دیوتاؤں کی طرف سے عذاب کہا جاتا تھا‘ دنیا کے متعدد ممالک میں گوشت اور خون برسنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے۔ 1984ء میں لنکا شائر کے علاقے میں سیبوں کی بارش ہوئی۔ جرمنی میں کرنسی نوٹ برسنے کا واقعہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ اچانک مینڈک برسنے لگے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ بھاگتے ہوئے قریبی جنگلات میں جا چھپے۔

9 نومبر 1984ء کی درمیانی شب لنکا شائر میں سیب برسنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ ایک میاں بیوی کو اپنے صحن میں 300 سیب ملے۔ 2007ء میں جرمنی میں کرنسی نوٹ برستے دیکھے گئے۔ 20 جولائی 1851ء کو سان فرانسسکو‘ کیلیفورنیا میں فوجی اڈے پر معمول کی پریڈ کے دوران سپاہیوں پر خون اور گوشت کے لوتھڑوں کی بارش ہونے لگی۔

متعلقہ عنوان :