کوئٹہ : ، تحریک طالبان سواتی گروپ کے تین افراد سمیت 9 گرفتار

اتوار 11 جنوری 2015 14:16

کوئٹہ : ، تحریک طالبان سواتی گروپ کے تین افراد سمیت 9 گرفتار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) کوئٹہ اور گرد و نواح میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ایک خودکش سمیت ٹی ٹی پی سواتی گروپ کے تین افراد سمیت 9 افراد گرفتار ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار اور ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ہونے والوں کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، گرفتار ہونے والوں کا تعلق پشین ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جاتا ہے ۔