منفرد ترین بچے کی پیدائش، ڈاکٹر اور والدین حیران رہ گئے

اتوار 11 جنوری 2015 14:28

منفرد ترین بچے کی پیدائش، ڈاکٹر اور والدین حیران رہ گئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء)ننھے بچوں کی پیدائش کے تقریباً 6 سے 8 ماہ بعد ان کے پہلے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں لیکن نیویارک کے ایک ہسپتال میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب ایک ننھی گڑیاں کی پیدائش کے فوراً بعد اس کا منہ کھولا گیا تو نیچے کے دو دانت نمایاں نظر آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لارا کوریو کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے حیرانی سے کہا کہ اس بچی کے دو دانت بھی ہیں تو سب نے کہا کہ پلیز مذاق مت کریں اور پھر سب اس عجوبے کو دیکھ رہے تھے اور بچی کی تصویریں بنا رہے تھے۔

بچی کی والدہ جاکلینا بیلی کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ بھی اپنی بیٹی کے دانتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ دانتوں کے ساتھ وہ اور بھی پیاری لگتی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں محتاط رہنے کیلئے کہا ہے کیونکہ یہ دانت نہایت نازک ہیں اور ٹوٹ کر بچی کے گلے میں جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح 3,000 میں ایک ہے۔