کینیڈا میں دہشت گردی کا الزام، جڑواں بھائی گرفتار

گرفتار بھائیوں کے خلاف مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا

اتوار 11 جنوری 2015 14:30

کینیڈا میں دہشت گردی کا الزام، جڑواں بھائی گرفتار

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) دہشت گردی کے متعدد الزامات پر کینیڈا کی پولیس نے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے  گرفتار بھائیوں کے خلاف مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی گھڑسوار شاہی پولیس (آر سی ایم پی) نے ایک بیان میں کہا کہ 24 برس کے اِن جڑواں بھائیوں ایشٹن چارلٹن لرموں اور کارلوس لوموں کو قومی سلامتی کے فوجداری دستے کی جانب سے چھان بین کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایشٹن چارلٹن پر دہشت گرد کارروائیوں میں معاونت کا الزام ہے جبکہ کارلوس کے خلاف بیرون ملک دہشت گرد کارروائی میں شرکت کی غرض سے کینیڈا سے روانہ ہونے کی کوشش کا الزام ہے۔شاہی پولیس کے مطابق کارلوس کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ مونٹریال کے ٹروڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ وہ دہشت گرد مقاصد کے حصول کیلئے بیرون ملک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اکتوبر میں، کینیڈا میں ہونے والے علیحدہ حملوں میں دو فوجی ہلاک ہوئے جنھیں حکام نے دہشت گرد حملے قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :