کوئٹہ حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد گرفتار اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے  تفتیش کیلئے نامعلوم مقاد پر منتقل

اتوار 11 جنوری 2015 14:46

کوئٹہ  حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی  خود کش حملہ آور سمیت 4دہشتگرد ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) حساس ادارے کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا اطلاعات کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ان کے آبائی علاقے پشین،وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان بتائے جارہے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔