پہلا ون ڈے،نیوزی لینڈ سری لنکا کیخلاف 3وکٹوں سے فتحیاب

اتوار 11 جنوری 2015 15:00

پہلا ون ڈے،نیوزی لینڈ سری لنکا کیخلاف 3وکٹوں سے فتحیاب

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11۔جنوری 2015ء ) 7ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے مات دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈمیں کھیلے گئے پہلے ایک روز ہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور مہیلا جے وردھنے کے علاوہ کوئی لنکن بلے باز کیوی باؤ لرز کا سامنا نہ کر سکا اور ان کے 104رنز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنا لیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلنگھن نے 4،ایڈم ملنے نے 2جبکہ کورے اینڈرسن اور نیتھن میکولم نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کا 219رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے43اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ کورے اینڈر سن نے 81جبکہ برینڈن میکولم نے 22گیندوں پر 51رنزکی برق رفتا ر اننگز کھیلی ۔کورے اینڈرسن کو آل راؤ نڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :