سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 21 ویں آئینی ترامیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کیلئے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ شروع کردیا

اتوار 11 جنوری 2015 15:06

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 21 ویں آئینی ترامیم کو اعلیٰ عدلیہ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آئین میں کی گئی اکیسویں ترامیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے وہ اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورہ کررہے ہیں درخواست رواں ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے آغاز میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کے وکلاء کے قریبی ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس فوجی عدالتوں کے قیام کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور وہ اس اقدام کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے ازخود کئی اہم قانونی نکات بھی تیار کرلئے ہیں تاکہ وہ اپنے وکلاء کو دے کر درخواست سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں دائر کی جاسکے