سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کا نساسک میں میں من پسند افراد شامل کرنے پرا ظہارتشویش

اتوار 11 جنوری 2015 15:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے شہر میں صفائی ستھرائی کاکام انجام دینے والے ادارے نساسک میں بیرون شہر اور موروثی سیاست کرنے والے افراد کے فرزندان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی حیثیت سے شامل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے شہر کو تباہی کے دھانے پر پہنچایاآج ان ہی لوگوں کے فرزندان کو نساسک میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بنایا جا رہا ہے جوکہ شہر اور شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈائریکٹرآف بورڈ رفیق صفی منشی و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرون شہر اور موروثی سیاست کرنے والے افراد کے فرزندان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے طور پر شامل کرنے کے بجائے شہر سے ہمدردی رکھنے والے مخلص اچھی ساکھ رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے تاکہ نساسک کی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی میں کچھ مدد مل سکے اور شہر میں فراہمی آب، صفائی ستھرائی، نکاسی نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرشہر کی تباہی کے ذمہ داران کے فرزندان کے بجائے شہر سے مخلص افراد کو نساسک میں ممبر آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے شامل نہیں کیا گیا تو ہم بورڈآف ڈائریکٹر کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔