ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا اجلاس

اتوار 11 جنوری 2015 15:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا اجلاس صدر بشیر احمد چنہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں روبینہ کیانی، نذیر کمبوہ، محمود الحسن، شبانہ خاصخیلی ، سید حسن شہید، شہزاد رضااور فیاض پتھان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممتاز ماہر تعلیم سلطان شیخ کی صحت یابی کیلئے دعا کی جو کہ گذشتہ چند دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔