تعلیمات محمد ی سرچشمہ ہدایت ہیں‘ پرچم محمدی کے سائے تلے کام کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے،حافظ اعجاز طاہری

اتوار 11 جنوری 2015 15:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)ممتاز عالم دین حافظ اعجاز طاہری نے کہا ہے کہ تعلیمات محمد ی سرچشمہ ہدایت ہیں پرچم محمدی کے سائے تلے کام کرنیوالے کبھی ناکام نہیں ہوتے محافل میلاد حضور نبی کریمﷺ کی تنظیم و توقیر اور محبت رسول ﷺکی عظیم الشان دلیل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھرکے زیر اہتمام نیوپنڈ سکھرمیں فقیر اشرف طاہری کی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ دلوں پر حکومت کی ہے سنت رسولﷺ اختیار کرکے ہی ہم اللہ کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں عشق مصطفی ﷺجنت کے حصول کی ضمانت ہے اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و شانتی کا درس دیتا ہے یہ مہینہ مسلمانوں کیلئے مسرت رحمت و برکت کا دن ہے اس موقع پر محمد حسن چاچڑ، اویس طاہری ، صبغت اللہ طاہری، اشرف طاہری نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔