Live Updates

سکھر کے سماجی کارکن محمد اقبال میمن کی عمران خان کو رشتہ اندواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد

اتوار 11 جنوری 2015 15:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) سکھر کے سماجی کارکن و سابق یوسی نائب ناظم محمد اقبال میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو رشتہ اندواج میں منسلک ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر عمران خان اور ریحام خان کو مبارک بادپیش کرتے ہیں ، دونوں کے لئے دعا گو ہیں کہ خدا دونوں کی ازدواجی زندگی کو کامیاب کرے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی شادی نئے سال کا بہترین تحفہ ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں خدا دلہا اور دلہن کو سلامت رکھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :