پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن پر40ہزار ڈالرز جرمانہ عائد

اتوار 11 جنوری 2015 16:48

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن پر40ہزار ڈالرز جرمانہ عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل ہینڈ بال ایونٹ کے لیئے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر چالیس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔ بھارت کو اخراجات کی مد میں 15ہزار 8سو ڈالرز کی ادائیگی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر سید عارف حسن نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن اور بھارتی ہینڈ بال فیڈریشن کو پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نےدسمبر میں فیصل آبادمیں ہونے والے ایونٹ کے لیئے ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے حکومت کی جانب سےکمٹ منٹ بھی حاصل کی۔ بھارتی ٹیم پانچ روز امرتسر میں ویزوں کا انتظار کرتی رہی لیکن ٹیم کو ویزے جاری نہ کیئے گئے جس پر انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن نے ایکشن لیا۔ عارف حسن نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کمٹ منٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کیوں نہیں کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :