Live Updates

عمران خان کی مسلسل اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری کا معاملہ بھی حکومت کیلئے بڑا چیلنج بننے کا امکان

اتوار 11 جنوری 2015 18:37

عمران خان کی مسلسل اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری کا معاملہ بھی حکومت کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے کے بعد پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی مسلسل اسمبلی اجلاس سے چالیس روز سے غیر حاضری کا معاملہ بھی حکومت کیلئے بڑا چیلنج بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ حکومت عمران خان کی چالیس روز سے زائد غیر حاضری کے باوجود انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے فارغ کرنے کا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی اگرچہ گزشتہ اجلاس میں ایک رکن کی طرف سے قرارداد پیش کی گئی تھی تاہم سپیکر سردار ایاز صادق نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ یہ قرارداد ان تک نہیں پہنچی اس لئے وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے اور یہ معاملہ ٹال دیا گیا لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت کب تک اس معاملے کو ٹالے گی کیونکہ ارکان کے استعفے کا فیصلہ تو سپیکر نے کرنا تھا اور سپیکر عدم تصدیق کے بہانے اس فیصلے سے گریز کرتے رہے لیکن عمران خان کی غیر حاضری کے معاملے پر کوئی بھی رکن ایوان میں قرارداد پیش کرسکتا ہے اور قرارداد کی منظوری سے عمران خان کی نشست این اے 56راولپنڈی کو خالی قرار دیا جاسکتا ہے مگر یہ معاملہ حکومت کے گلے کی ہڈی بننے کاامکان واضح ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :