ورلڈ کپ 2015ء کو یادگار بنانے کیلئے کوشش کرونگا: شاہد آفریدی

اتوار 11 جنوری 2015 20:05

ورلڈ کپ 2015ء کو یادگار بنانے کیلئے کوشش کرونگا: شاہد آفریدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2015ء ان کے کیرئر کا آخری معرکہ ہے جسے وہ یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والا سپر میگا ایونٹ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہے۔ اس میں شاندار کارکردگی سے امر ہونے کی کوشش کریں گے۔ بوم بوم آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پابندی کا شکار سعید اجمل اور محمد حفیظ کی بائولنگ میں کمی محسوس ہوگی۔ البتہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اترے تو جیت یقینی ہوگی۔ ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ ہے ہی اتنا بڑا کے شاہد آفریدی سمیت بڑے بڑوں نے بڑی بڑی امیدیں لگا لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :