منڈی بہاوالدین،شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ 7بچوں سمیت 11افراد جھلس کر شدید زخمی

اتوار 11 جنوری 2015 21:41

منڈی بہاوالدین،شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ 7بچوں سمیت ..

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ 7بچوں سمیت 11افراد جھلس کر شدید زخمی ہسپتال منتقل ،دو کی حالت تشویش ناک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق منڈی بہاوالدین کے تھانہ صدر کے علاقہ چک فتح شاہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ وہاں پر غبارے فروخت کرنے والا شخص آیا جس کی وجہ سے بچے اس کے ارد گرد جمع ہو گئے غبارے فروخت کرنے والا محمد علی نامی شخص غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر ایک زور دار دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں پاس کھڑے 7بچوں سمیت 11افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے زخمی ہو نے والوں میں عروج،نازش،فاطمہ ،یامین،حادیہ وغیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :