2013 کے مقابلے میں سال 2014 میں امریکی ڈرون حملوں میں 32 فیصد کمی دیکھی گئی
اتوار 11 جنوری 2015 23:39
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11جنوری۔2015ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں سال 2014 میں امریکی ڈرون حملوں میں 32 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز نے ملک میں جاری امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ سال 2013 کی نسبت گزشتہ سال 2014 میں امریکی ڈرون حملوں میں 32 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سال 2014 میں امریکا نے 21 ڈرون حملے کئے جن میں 144 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے جن میں القاعدہ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے اہم کارکن مارے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2014 کا سب سے بڑا اور پہلا حملہ 16 جولائی کو شمالی وزیرستان میں کیا گیا جس میں 20 دہشت گرد مارے گئے جس کے بعد ملک کے قبائلی علاقوں میں میں آخری 6ماہ کے دوران القاعدہ اور دیگر جنگجو تنظیموں کے اہم رہنماوٴں کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز اپنی ایک اور رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2013 کے مقابلے میں 2014 میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ ملک میں داعش کا اثرورسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.