Live Updates

عمران خان کے نکاح خواں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے :برطانوی اخبارکا دعویٰ

پیر 12 جنوری 2015 12:18

عمران خان کے نکاح خواں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے :برطانوی اخبارکا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) عمران خان کا نکاح پڑھانے والا مفتی سعید شخص وہ تھا جس نے 1995ءمیں بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی کوشش کی تھی۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق مفتی سعید ایک امیر اسلامی سکالر ہیں اور 1995ءمیں پاکستانی فوج میں شامل اسلامی انتہا پسندوں کی ناکام بغاوت کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھامگر وہ بعد میں رہاہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار کے مطابق اس خفیہ منصوبے کے سربراہ میجر جنرل ظہیرالاسلام عباسی تھے اور اس سازش میں دوسرے افسران بھی ملوث تھے۔ اس گروہ نے ملک کی سویلین اور ملٹری قیادت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا کیونکہ ان کے خیال میں اس وقت سویلین اور ملٹری قیادت نے بھارتی فورسز پر حملہ کرنے والے مجاہدین کشمیر کی حمایت میں کردی تھی۔ عمران خان پر بھی الزام ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ جب مفتی سعیدسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے 1995ءکی فوجی بغاوت میںاپنے کردار پر بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :