فلمسٹار ثناء لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس کراچی چلی گئیں

پیر 12 جنوری 2015 12:54

فلمسٹار ثناء لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس کراچی چلی گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) فلمسٹار ثناء لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس کراچی چلی گئیں ۔ثناء نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران کمرشل شوٹ میں حصہ لینے کے ساتھ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں کام کرنے کا معاہدہ بھی کیا جس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہو گی ۔ علاوہ ازیں ثناء نے اداکارہ ماہ نور کی بوتیک سے کراچی میں بننے والی اپنی ڈرامہ سیریل کے لئے ملبوسات بھی خریدے ۔ ثناء لاہور میں ایک ہفتہ مسلسل مصروفیات کے بعد کراچی روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ ایک ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی ۔

متعلقہ عنوان :