حمزہ کا اسٹیٹس ہٹایا جانا 'غلطی' تھی : مارک زکر برگ

پیر 12 جنوری 2015 13:22

حمزہ کا اسٹیٹس ہٹایا جانا 'غلطی' تھی : مارک زکر برگ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک 'غلطی' قرار دے دیا۔ حمزہ علی عباسی کے اسٹیٹس کوہٹانے کے حوالے سے جب اینجلک منی نامی ایک فیس بک صارف نے زکر برگ سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ 'میرا نہیں خیال وہ اسٹیٹس ہٹایا گیا ہے۔

ہماری ٹیم سے غلطی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹن کیا تم اس معاملے کو دیکھ سکتے ہو'؟ فیس بک پر اپنے دیئے گئے کمنٹ میں مارک نے جسٹن اوسوفسکی کو ٹیگ کیا، جن کی پروفائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فیس بک کے گلوبل آپریشنز اور میڈیا پارٹنر شپ کے نائب صدر ہیں۔ مارک زکر برگ کے اس کمنٹ کو اب تک 950 سے زائد افراد لائیک کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کا اتوار کو کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کی پروفائل کو ڈی ایکٹیویٹ کرکے ان کا وہ اسٹیٹس ہٹا دیا ہے جس میں انھوں نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے پیرس میں واقع دفتر پر حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی تھی۔