بھارت میں امریکی وزیرخارجہ کی گاڑی کو حادثہ

پیر 12 جنوری 2015 16:04

بھارت میں امریکی وزیرخارجہ کی گاڑی کو حادثہ

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) بھارت میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیاتاہم حادثے کے نتیجے میں جان کیری محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قافلے میں شامل دوگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچاتاہم جان کیری سمیت گاڑیوں میں سوار تمام افرد محفوظ رہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جین پساکی کے مطابق انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میںشرکت کے بعد قافلے میں شامل گاڑیوں کو احمد آباد ایئرپورٹ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونیوالی ایک گاڑی کو موقع پر چھوڑدیاگیاجبکہ دوسری ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :