سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی باضابطہ ری اسسمنٹ 24جنوری کو ہو گی

پیر 12 جنوری 2015 16:42

سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی باضابطہ ری اسسمنٹ 24جنوری کو ہو گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار آف اسپنر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی باضابطہ ری اسسمنٹ 24جنوری کو ہو گی ۔سعید اجمل کو آئی سی سی کی جانب سے غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس اگست میں انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران رپورٹ کیا گیا اور برسبین کی لیبارٹری میں ان کے باولنگ ایکشن کا معائنہ کرایا جو کہ غیر قانونی قرار پایا گیا ۔

پی سی بی نے انگلینڈ کی لیبارٹری سے دو مرتبہ سعید اجمل کے ری ماڈل باولنگ ایکشن کا معائنہ کرایا جس میں بہتری تو آئی لیکن وہ قانونی ڈگری کے اندر نہ آسکا ۔ اب سعید اجمل کے اصرار پر بورڈ نے آئی سی سی سے باضابطہ ری اسسمنٹ کرانے کا فیصلہ جس کی تاریخ 24 جنوری کو ملی ہے اور یہ ٹیسٹ چنئی میں ہو گا ۔ ٹیسٹ میں نا کامی کی صورت میں سعید اجمل کو ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔