مساجد میں لاؤڈ اسپیکرصرف اذان،خطبوں،جنازوں،گمشدگی کے اعلانات کیلئے ہی استعمال کی اجازت ہے ،آئی جی پنجاب،

وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف قائم” ایپکس کمیٹی “کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا

پیر 12 جنوری 2015 18:52

مساجد میں لاؤڈ اسپیکرصرف اذان،خطبوں،جنازوں،گمشدگی کے اعلانات کیلئے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف قائم” ایپکس کمیٹی “کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا آئی جی آفس میں ہونے والے ریجنل افسران کے اجلاس کے دوران پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ صوبے میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کسی دوسرے کو کافر قرار دینے،مارنے، جلانے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، اسی طرح صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی جانب سے قائم کئے گئے نوگوایریاز کو ختم کرنے اور غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو نکالنے کے لئے کریک ڈان کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پولیس افسران سے ایک میٹنگ میں گفتگو کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مساجد میں لاڈ اسپیکرصرف اذان، عربی خطبوں، جنازوں اور گمشدگی کے اعلانات کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی اور کسی قسم کی اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تمام صوبوں کے وزرا اعلیٰ کی سربراہی میں ایپکس کے نام سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو دہشتگردی کے خلاف فیصلے کرتے ہوئے صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون بڑھانے کا کام بھی انجام دیں گی.۔

متعلقہ عنوان :