چین‘ دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرنے والے چھ حملہ آور پولیس کارروائی میں ہلاک

پیر 12 جنوری 2015 18:59

چین‘ دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرنے والے چھ حملہ آور پولیس کارروائی ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) چین میں دہشت گردانہ حملوں کی کوشش کرنے والے چھ حملہ آوروں کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شیولی کاؤنٹی میں ایک حملہ آور نے پولیس اہلکار کو پہلے کلہاڑی سے حملے کا نشانہ بنانے کے بعد دھماکہ خیز خواد سے خود کو اڑانے کی کوشش کی تاہم دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔ اس موقع پر حملہ آور کے دیگر ساتھیوں نے بھی پولیس قافلے پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشس کی تاہم پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :