واپڈا کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو پانچ سو روپے ملین روپے بقایا جات کی ادائیگی سے انکار

پیر 12 جنوری 2015 20:01

واپڈا کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو پانچ سو روپے ملین روپے بقایا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) واپڈا کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو پانچ سو ملین روپے بقایا جات کی ادائیگی سے انکارکر دیا ہے ۔ جس پر صوبائی حکومت نے واپڈ ا کی جانب سے پانچ سو ملین روپے کے خطیرواجبات کی عدم ادائیگی کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے قانونی مشاورت شروع کردی ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ زیادتیات شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بجلی کے خالص منافع ، پانی کے واجبات اور وفاق کے ذمے دیگر فنڈز کی ادائیگی روک دی گئی ہے ۔ واپڈا کے ذمے الیکٹریکل سٹی ڈیوٹی کی مد میں پانچ سو ملین روپے کی خطیر رقم واجب الادا ہے ۔ واپڈا کی جانب سے پانچ سو روپے ملین روپے کی ادائیگی سے انکار کردیا ہے انکار کی صورت میں خیبر پختونخوا حکومت نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے قانونی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ اس حوالے سے قانون سازی اور موجودہ قوانین میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :