سندھ کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

پیر 12 جنوری 2015 23:02

سندھ کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری۔2015ء) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سندھ بھر میں اسکول اوقات میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزارتِ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکولوں میں طلبہ اور اسٹاف کو موبائل لانے اور اس کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی کے 3 ہزار اور سندھ بھر کے 46 ہزار اسکولوں کی سیکورٹی اور پیٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر سے تمام سرکاری اسکولوں میں اسٹاف اور طلبہ پر اسکول کے اوقات میں موبائل فون لانے ور اس کے استعمال پر پابندی ہوگئی۔اسکولوں کی سیکورٹی کے لئے اٹھائے گئے مزید اقدامات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں کے اعتراف میں موجود تمام تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ سامنے آیا ہے کہ اسکولوں کے قریب موجود ہر قسم کی پارکنگ جن میں ٹرک، بس، ٹیکسی اور رکشہ اسٹینڈ بھی شامل ہیں کو بھی ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال کو سیکورٹی رسک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وزارت سندھ کی جانب سے مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :