ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی شرکت نئی تاریخ رقم کریگی:رپورٹ

منگل 13 جنوری 2015 11:29

ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی شرکت نئی تاریخ رقم کریگی:رپورٹ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13۔جنوری 2015ء ) کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ ورلڈ کپ 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا جوڑ دوسرے دن پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق 15فروری کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد کے سارے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔اس میچ کو دیکھنے کے لیے 1لاکھ تماشائی سٹیڈیم پہنچیں گے جس سے نئی تاریخ رقم ہو گی۔