دبنگ خان باڈی گارڈ کا دوسرا حصہ پیش کرنے کیلئے تیار

منگل 13 جنوری 2015 11:35

دبنگ خان باڈی گارڈ کا دوسرا حصہ پیش کرنے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)اب دبنگ خان باڈی گارڈ کا بھی دوسرا حصہ پیش کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔چار سال پہلے آئی تھی باڈی گارڈ ،جس کے گیت تو سب کے ذہنوں میں اب تک تازہ ہیں۔

(جاری ہے)

لولی سنگھ بنے دبنگ خان اور کرتے رہے حفاظت اپنی ہیروئن کرینا کپور کی ، باکس آفس پر بہترین کاروبار کرنے والی اس فلم کا اب دوسرا حصہ بھی بنے گا۔ملے گا لولی سنگھ یعنی چلبل پانڈے جی کو نیا اسائمنٹ،جس میں ایکشن تو ہوگا ہی ساتھ ساتھ رومانس بھی ، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کی جگہ اب کوئی دوسری ہیروئن ہوگی، جبکہ کہانی بھی نئی ہوگی۔