پاکستان نے ایک نئی تاریخ قائم کر دی

منگل 13 جنوری 2015 11:43

پاکستان نے ایک نئی تاریخ قائم کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ قائم کر دی۔ دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 مجرموں کو ایک ہی دن تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو فیصل آباد، تین مجرموں کو سکھر، امریکی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث ایک مجرم کو اڈیالہ جیل اور ایک مجرم کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

پاکستان میں گذشتہ سال دسمبر کے وسط میں ہونے والے سانحہ پشاور ے بعد سے ملک میں پھانسی کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان نے یورپی یونین، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دبا وٴ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل نے فون پر وزیر اعظم پاکستان کو پھانسیوں پر عملدر آمد روکنے کے لیے دباوٴ ڈالا تھا لیکن وزیر اعظم نے ان کو یقین دہانی کرائی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2008 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پھانسیوں پر عملدرآمد روک دیا تھا لیکن سانحہ پشاور کے بعد سے پھانسیوں پر عائد پابندی ہٹالی گئی ہے۔ جس کے تحت 7 مجرموں کو ایک ہی دن میں پھانسی پر لٹکا کر ملک میں ایک نئی تاریخ قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :