گوگل نے کینیا میں پرائمری سکول میں داخلہ لینے والے دنیا کے سب سے معمر ترین شخص کے اعزاز میں ڈوڈل بنادیا

منگل 13 جنوری 2015 12:19

گوگل نے کینیا میں پرائمری سکول میں داخلہ لینے والے دنیا کے سب سے معمر ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) گوگل نے کینیا میں پرائمری سکول میں داخلہ لینے والے دنیا کے سب سے معمر ترین شخص کے اعزاز میں ڈوڈل (کارٹون) بنایا ہے ۔یہ ڈوڈل 84 سالہ کیمانی مورگ کی سکول میں داخلہ لینے کی 11 ویں سالگرہ پر بنایا گیا ہے اور گوگل کینیا کے ہوم پیج پر دیکھا جا سکتا ہے کیمانی مورگ جن کا 2009 میں انتقال ہوگیا تھاآ انھوں سکول میں داخلہ لیتے وقت کہا تھا کہ وہ حساب اور پڑھنا سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مسیحی مذہبی کتاب کا مطالعہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ڈوڈل اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آپ کسی بھی عمر میں نیا فن سیکھ سکتے ہیں جنگ آزادی میں حصہ لینے والے کیمانی مورگ کا 2004 میں سکول میں داخلہ لینا ان کیلئے وجہ شہرت بنا تھا مشرقی افریقہ میں گوگل کی کمیونیکیشنز مینیجر ڈوروتی اوکی نے بتایا کہ کیمانی ایک غیر معمولی انسان تھے ان کی تعلیم حاصل کرنے کی چاہت عمر کے کسی بھی حصے میں نئی چیزیں سیکھنے کیلئے پوری دنیا کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔انہوکں نے کہاکہ ڈوڈل مشہور سائنسدانوں، فنکاروں، اور بانیوں کے اعزاز میں بنائے جاتے ہیں، کیمانی مورگ نے کسی بھی عمر میں علم حاصل کرنے جیسے اہم موضوع کو اجاگر کیا، گوگل ان کے اعزاز میں ڈوڈل بنانے پر بہت پر جوش ہے۔

متعلقہ عنوان :