سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

منگل 13 جنوری 2015 12:58

سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء ) سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ اسکول کے اوقات کار میں اسٹاف اور طلبہ موبائل فون استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسکول اوقات میں طلبہ اور اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور طلبا موبائل استعمال نہ کریں، انتظامیہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

متعلقہ عنوان :