سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

منگل 13 جنوری 2015 13:30

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سٹیل ملز کرپشن کیس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر کے خلاف اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نیب کی اپیل پر سماعت کی ۔ عدالت نے بریت کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف علی زرداری پر سٹیل ملز کے چیئرمین سے چار کروڑ روپے لینے کا الزام ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :