خام تیل کی گرتی قیمتوں سے بھی قومی فضائی کمپنی کو عدم ریلیف

منگل 13 جنوری 2015 13:43

خام تیل کی گرتی قیمتوں سے بھی قومی فضائی کمپنی کو عدم ریلیف

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) خام تیل کی گرتی قیمتیں بھی قومی فضائی کمپنی کو ریلیف نہ دے سکیں، ساٹھ سالہ تاریخ میں پہلی بار ملاز مین کو نصف تنخواہ پرگزارا کرنا پڑا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمت نے پاکستانی معیشت اور عوام کو بڑی حد تک ریلیف دیا ہے۔ تاہم پی آئی اے کے حالات نہ بدلنے تھے نہ بدلے۔

(جاری ہے)

گوکہ قومی فضائی کمپنی کے اخراجات سات کروڑ روپے سے کم ہوکر یومیہ ساڑھے چارکروڑ روپے تک کم ہوگئے ہیں۔

اور انتظا میہ بحالی پروگرام کے نام پربے دریغ کروڑوں روپے بھی بہا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کمپنی کی ساٹھ سالہ تاریخ میں ملازمین کورواں ماہ پہلی بار نصف تنخواہ پر گزارا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب عالم یہ ہے کہ ادارے نے ،، بہترساکھ کی تشہیرکیلئے پنے پی آر ڈیپارٹمنٹ کے بجائے پرایٹ پبلک ریلیشن فرم سے ،، ماہانہ اٹھارہ لاکھ روپے کا معاوضہ بھی کیا ہے۔