خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں سمیت 48 کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ تین تھانیداروں کو شوکاز نوٹس

منگل 13 جنوری 2015 14:24

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں سمیت 48 کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ تین تھانیداروں کو شوکاز نوٹس‘ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج زید حسین کولاچی کی عدالت نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیلات پر پولیس انسپکٹر غلام سرور ڈیہو‘ انسپکٹر غلام عباس میمن‘ انسپکٹر قلندر بخش لہرانی‘ انسپکٹر الطاف حسین بڑدی سپاہی الیاس شر‘ سپاہی عبدالستار گوندل‘ فورتھ سول جج کی عدالت نے ادیبہ ڈھوٹ‘ خالدہ‘ اعجاز خروس‘ زاہد ناریجو‘ دائم ڈھوٹ سمیت 48 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے احکامات کی عدم تعمیلات کرنے پر کنب کے ایس ایچ او کو تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے‘ اسی عدالت نے اکنامک زون کے سابق ایس ایچ او صدورو لاشاری اور موجودہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :