خام تیل کی گرتی قیمتیں بھی پی آئی اے کو ریلیف نہ دے سکیں

60 سالہ تاریخ میں پہلی بار ملازمین کو نصف تنخواہ پر گزارا کرنا پڑا

منگل 13 جنوری 2015 14:50

خام تیل کی گرتی قیمتیں بھی پی آئی اے کو ریلیف نہ دے سکیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) خام تیل کی گرتی قیمتیں بھی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے )کو ریلیف نہ دے سکیں،60 سالہ تاریخ میں پہلی بار ملاز مین کو نصف تنخواہ پرگزارا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمت نے پاکستانی معیشت ،عوام کو بڑی حد تک ریلیف دیا تاہم پی آئی اے کے حالات نہ بدل سکے ، قومی فضائی کمپنی کے اخراجات 7کروڑ روپے سے کم ہوکر یومیہ ساڑھے 4کروڑ روپے تک کم ہوگئے ہیں اور انتظا میہ بحالی پروگرام کے نام پربے دریغ کروڑوں روپے بھی بہا رہی ہے لیکن کمپنی کی 60سالہ تاریخ میں ملازمین کورواں ماہ پہلی بار نصف تنخواہ پر گزارا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :