سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اے پلس اور اے کیٹیگری کے ایک ہزار سکولوں میں ایمرجنسی الارم سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 13 جنوری 2015 14:55

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اے پلس اور اے کیٹیگری کے ایک ہزار سکولوں میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اے پلس اور اے کیٹیگری کے ایک ہزار سکولوں میں ایمرجنسی الارم سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مرتب کردہ فہرست میں اے پلس اور اے کیٹگری میں آنے والے سکولوں میں ایمر جنسی سسٹم متعارف کرایا جائے گا ۔ الارم کا بٹن پرنسپل آفس اور مانیٹرنگ روم میں ہوگا اور اس کی رسائی متعلقہ تھانوں ،کوئیک رسپانس اداروں جس میں امدادی ادارے بھی شامل ہیں ہو گی ۔