فرانس میں پاکستانیوں کو کوئی خوف لاحق نہیں،پاکستانی سفیر

منگل 13 جنوری 2015 16:07

فرانس میں پاکستانیوں کو کوئی خوف لاحق نہیں،پاکستانی سفیر

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء ) فرانس میں پاکستان کے سفیر غا لب اقبال نے پیرس کے شوٹنگ کو ’بدقسمت واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے اس امکان کو رد کیا ہے کہ اِس کے باعث فرانس میں مقیم پاکستانی نڑاد برادری کو ’کسی قسم کے ردِ عمل کا سامنا ہوگا‘۔ اْنھوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے’وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

سفیر نے بتایا کہ یہ کہنا ’قبل از وقت ہوگا‘ کہ اِس المناک واقعے کے بعد کسی طور پر پاکستانیوں کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق ہوگا۔بقول اْن کے، ’وہ (فرانسسی حکام) سمجھتے ہیں کہ، دنیا میں 1.67 ارب مسلمان ہیں، اور یہ حملہ، تین مسلمانوں نے کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے فرانس جیسی جگہ پہ کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اس واقعہ پر ردعمل تو ہر جگہ ہوا ہے لیکن ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی کہ پاکستانیوں کو کوئی خوف لاحق ہو یا پاکستانیوں کے اوپر کوئی بات کی جائے پاکستانی سفیر نے کہا کہ میری جاب تو صرف پاکستان سے متعلق ہے ہم نے پہلے ہی اس حوالے سے مختلف لوگوں سے بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرانس میں مختلف کمیونٹی ایسو سی ایشن کے ساتھ میٹنگ میں سیکورٹی حوالے اور حالیہ واقع سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ اگر ایک پاکستانی شہری اگر اپنا ملک چھوڑکر یہا ں رہائش پزیر ہوا ہے تو اسے چا ہیے کہ اگر اسے کوئی مسلہ ہے تو وہ اپنا مسلہ اپنے علاقے کے ایم پی اے کو بتائے۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان لوگوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں اگر ان کو سیکورٹی نیں ملتی تو ایک پاکستانی سفیر کی حشیت سے میری ذمہ داری ہے کہ میں یہاں کی حکومت کے پاس جاؤں ،وزارت داخلہ کے پاس جاؤں ،اور انہیں بتاؤں کہ ان لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے انہیں اضافی سیکورٹی فراہم کی جائے اور انیں پھر چاہیے کہ وہ پولیس چیف، اور دیگر حکام کو بتائیں کہ فرانس میں مقیم پاکستان سمیت دیگر کمیونٹیز اتنے ہی فرانسیی ہیں جتنا کہ آپ.