کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

منگل 13 جنوری 2015 16:17

کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی اور اسے لاہور ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز 87 مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ اندرونی پریشر میں کمی کے باعث طیارہ 10 ہزار فٹ کی خطرناک بلندی پر آ گیا اور اسی بلندی پر پرواز کرتا رہا اور طیارے میں سوار مسافروں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے اندرونی پریشر کم ہونے کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کرانے کو کہا اور کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارہ کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار 87 مسافر محفوظ ہیں جنہیں طیارے سے اتار کر لاﺅنج میں بھیج دیا گیا ہے۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد اس کا مکمل تکنیکی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد اسے مزید پرواز کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :