دنیا کا مہنگا ترین ووٹر جس کے ایک ووٹ کے لیے ہر الیکشن میں پورا پولنگ سٹیشن بنایا جاتاہے

منگل 13 جنوری 2015 16:39

دنیا کا مہنگا ترین ووٹر جس کے ایک ووٹ کے لیے ہر الیکشن میں پورا پولنگ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) گجرات کے گیر جنگل میں رہائش پذیر ”بھارتداس درشنداس“ شائد صرف بھارت تو کیا پوری دنیا کا مہنگا ترین ووٹر ہے۔ یہ گیرجنگل میں ”بانیج“ نامی جگہ پر رہائش پذیر ہے اور وہاں پر قائم مندر کا پنڈت ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر کوئی اور آدمی رہائش پذیر نہیں اور کبھی کبھی کچھ لوگ مندر دیکھنے یا پوجا کرنے ادھر آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

صرف ایک آدمی کی آبادی کے باوجود بھارتی الیکشن کمشن ہر مرتبہ انتخابات کے موقع پر یہاں پوری ٹیم بھیجتا ہے جو ادھر پولنگ سٹیشن قائم کرتی ہے تاکہ درشنداس اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے۔ 2004ءسے لے کر اب تک ہر الیکشن میں یہی عمل دہرایا گیا۔ ایک آدمی کیلئے اتنا تردد کیوں کیا جاتا ہے؟ اس کی وجہ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کئے جانے والا ضابطہ ہے۔ اس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ پورے بھارت میں کسی بھی شخص کو اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے 2 کلومیٹر سے زائد راستہ طے نہ کرنا پڑے۔ لہٰذا الیکشن ٹیم کو ہرمرتبہ اس کے ووٹ کیلئے 35 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :