کراچی میں جعلی کریڈٹ کارڈ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

منگل 13 جنوری 2015 17:25

کراچی میں جعلی کریڈٹ کارڈ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) کراچی میں ایف آئی اے نے جعلی کریڈٹ کارڈ تیار کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا،،ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ سے ڈیٹا حاصل کرکے جعلی کریڈٹ کارڈزتیارکرتے تھے۔ جعلی کریڈٹ کارڈز تیارکرنے والے 5 ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے پریس کانفرنس میں ملزمان کی کارستانیاں میڈیا کو بتائیں ،ملزمان انٹرنیٹ سے چوری شدہ کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا حاصل کرکے جعلی کریڈٹ کارڈ تیارکرتے،کارروائی میں جعلی کریڈٹ کارڈ تیارکرنے کی مشینیں بھی ضبط کرلی گئیں،،جعلی کریڈٹ کارڈ پرسب سے بڑی خریداری ستاون لاکھ روپے کی تھی ،ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے اندراج کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کررہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں شاہد حیات نے کہا کہ لیاری گینگ وار کیمرکزی کردارعزیرجان کی حوالگی کیلئے سندھ پولیس نے مقدمات کی تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :