Live Updates

عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کیلئے درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

منگل 13 جنوری 2015 17:38

عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کیلئے درخواستیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفے دے دئیے ہیں لیکن انہیں منظور نہیں کیا جا رہا جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد استعفوں کے حوالے سے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات