ٹنڈو محمد خان،سردی کے موسم میں غریبوں کیلئے گرم کپڑے ، بستر ے اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

منگل 13 جنوری 2015 18:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) ٹنڈومحمدخان کی الخدمت فاؤنڈیشن تنظیم کی جانب سے ضلع ٹنڈومحمدخان کے گاؤں باقر نظامانی اور اس کے نواہی علاقوں میں سردی کے موسم میں غریبوں کیلئے گرم کپڑے ، بستر ے اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کو مذکورہ سامان فراہم کیا گیا ، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالواحد نظامانی ، نعیم نظامانی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد ضلع کی غریب عوام کی مدد کرنا ہے ، جس کیلئے ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف گاؤں اور دیہی علاقوں میں گرم کپڑے اور بسترے اسکول کے یونیفارم بیگ اور دیگر سامان فراہم کئے جارہے ہیں اور ہمارا مشن اسی طرح غریبوں کی مدد کرنا جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :